پاکستان

سی پی این ای کا روزنامہ”وفا” بہاولپور کے چیف ایڈیٹر محمد اکمل چوہان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے روزنامہ”وفا” بہاولپور کے چیف ایڈیٹر اور اسٹینڈنگ کے رکن محمد اکمل چوہان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو و دیگر عہدیداروں اور تمام اراکین نے محمد اکمل چوہان کے والد فضل الہی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارن کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

Back to top button