دنیا

غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، امریکہ کو فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ سے وطن واپسی کے دوران اپنی پرواز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکہ کو فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ یہ بات بھی درست ہے کہ غزہ میں بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو وسعت دینے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں غزہ میں ’اگلے مہینے میں بہت ساری اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں،‘ لیکن انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیں۔

بی بی سی کے شمالی امریکہ کے ایڈیٹر انتھونی زرچر نے حماس کے اقتدار چھوڑنے کے ممکنہ منصوبے کے بارے میں پوچھا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ہر چیز کو دیکھنے جا رہے ہیں، لیکن ہم یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button