سیاسیات

پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے سیکیورٹی واپس لے لی

پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں اور ملتان میں گھر سے سیکیورٹی واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق علی حیدرگیلانی اور دیگر بھائیوں سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، پنجاب حکومت کے اقدام پر پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ میں کئی سال تک دہشتگردی کا نشانہ رہا ہوں، میری جان کواب بھی خطرہ ہے اس کےباوجود سیکیورٹی واپس لیناانتہائی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے۔

ابھی تک حکومت یا متعلقہ اداروں کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے پیپلزپارٹی سندھ سے صوبائی تعصب پر مبنی پنجاب کے خلاف بیان بازی کے بعد یہ معاملات سامنے آنے شروع ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button