
لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ارشد انصاری اور ان کی قیادت میں جرنلسٹ گروپ نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ جرنلسٹ گروپ 17ویں مرتبہ لاہور پریس کلب کی باگ ڈور سنبھالنے میں کامیاب ہو گیا۔
صدر کے عہدے پر ارشد انصاری نے 1283 ووٹ لے کر گرینڈ الائنس کے اعظم چوہدری (711 ووٹ) کو 572 ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دی۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر افضال طالب 1059 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ سینئر نائب صدر کے لیے سلمان قریشی، نائب صدر کے ایک عہدے پر ناصرہ عتیق جبکہ دوسرے نائب صدر کے لیے مدیحہ الماس منتخب ہوئیں۔ خزانچی سالک نواز اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ کامیاب قرار پائے۔
گورننگ باڈی کی نشستوں پر بھی جرنلسٹ گروپ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ اقلیتی نشست پر اشعر جان منتخب ہوئے۔
یہ نتائج صحافی برادری کی جانب سے ارشد انصاری اور ان کی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہیں۔



