بین الاقوامی

سپریم لیڈر خامنہ ای پر حملہ پوری مسلم دنیا کیخلاف اعلان جنگ تصور ہوگا، ایران

ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی پارلیمانی کمیشن نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو علما جہاد کا فتویٰ جاری کریں گے۔

ایرانی پارلیمانی کمیشن نے مزید کہا کہ فتویٰ کے بعد دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کا ردعمل آئے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل میں سابق امریکی سفیر ڈین شیپیرو نے کہا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔

شیپیرو کے مطابق امریکی بحری بیڑے کی موجودگی مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فضائی و زمینی حملوں کے لئے آسانی پیدا کرے گی، خامنہ ای کا خاتمہ فوری طور پر ایران میں حکومت کی تبدیلی کا سبب نہیں بنے گا۔
ایسا ہی ایک بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں اور بدامنی کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button