پاکستان

جنید صفدر کی شادی میں صدر مملکت سمیت پیپلزپارٹی کی کوئی بھی شخصیت کیوں شریک نہیں ہوئی؟

لاہور(عامر بھٹہ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی میں صدر مملکت آصف علی زرداری بھٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی کی کوئی بھی اعلی شخصیت شرکت نہ کر سکی

سیاسی ہم آہنگی اور سیاسی اختلافات فاصلوں پر غور کیا جائے تو ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی سے بھی کوئی سیاسی شخصیت جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں نظر نہیں آئیں۔

ڈیلی میل اردو کو موصول معلومات کے مطابق شریف فیملی کی جانب صدر مملکت آصف زرداری کو باقاعدہ طور پر جنید صفدر کی شادی میں دعوت دی گئی تھی تاہم صدر مملکت آصف علی زرداری شادی کی تقریبات میں شریک نہ ہو سکے اور نہ ہی بلاول بھٹو زرداری اور انکے خاندان کا کوئی اور فرد شریک ہو سکا۔

اس مناسبت سے پیپلزپارٹی پارٹی کی کوئی اور بھی اہم شخصیت جنید صفدر کی شادی میں شرکت نہ کر سکیں۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی اور اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت نامے نہیں دیے گئے تاہم صدر مملکت آصف علی زرداری کو شادی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button