پاکستانجرائم

سندھ کے بعد پنجاب پولیس نے بھی کچے کے دریائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دیں

سندھ کے بعد پنجاب پولیس نے بھی کچے کے دریائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں،جس کے نتیجے میں 33 سخت گیر مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور 40 سے زائد سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کچے کی پٹی میں سرگرم منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو کھانا، پناہ گاہ اور طبی امداد فراہم کر کے قانون نافذ کرنے والوں سے بچنے میں مدد فراہم کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان عرفان علی سمو نے بتایا کہ آپریشن کے ٹھوس نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہوں کو قانون کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے انتباہ جاری کیا گیا تھا،

جس کے بعد گینگ کے کئی ارکان نے ہتھیار ڈال دیے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں بدنام زمانہ ڈاکو گینگ کے 33 ارکان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ ان میں سکھانی، کوش اور دشتی گینگ سے تعلق رکھنے والے دس مسلح جرائم پیشہ افراد نے کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ہتھیار ڈال دیئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے ملزمان بھونگ تھانے کی حدود میں گڑھی خیر محمد جھک میں کچے پولیس چوکی پر پیش ہوئے۔ وہ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، مسلح ڈکیتی اور پولیس کے ساتھ مقابلوں سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس کا موقف ہے کہ کچے اور پکے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور انکے سہلوت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button