
بین الاقوامی
ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا
ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی، ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں۔
حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہرے 13ویں روز بھی جاری ہیں، درجنوں اموات رپورٹ ہوئیں املاک کو بھی نقصان پہنچا، متعدد اہلکار زخمی اور تقریباً ڈھائی ہزار افراد گرفتار کرلیے گئے۔



