پاکستانسپیشل رپورٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات، سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ملی،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ (Foreign, Commonwealth & Development Office – FCDO) کے حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔ کو لندن میں ان کی آمد پر ان کی گاڑی کی سخت سیکیورٹی چیکنگ کے بعد وزارت خارجہ کے دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی،
جہاں انہوں نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق ثبوتوں کا ڈوزیر اور قانونی دستاویزات برطانوی حکام کے حوالے کیے۔
یہ ملاقات پاکستان-برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون، اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشتمل تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ سمیت امریکہ اور دیگر ممالک میں بیٹھ کر یوٹیوب پر پاکستانی ادروں کے خلاف تسلسل سے پروگرام کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی اور انہیں پاکستان کے حوالے کرنے کے خصوصی مشن پر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں



