سپیشل رپورٹسیاسیات

جہانگیر ترین کی سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام 2روزہ فری آئی کیمپ

جہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے ان کی سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام 2روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،فری آئی کیمپ میں 787مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 260مریضوں جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں ان کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے۔ 243افراد کو چشمے بھی فراہم کیے گئے۔جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،ہم خدمت خلق کے اس سفر کو مزید وسعت دیں گے۔ ایل پی پی کے سی ای او ڈاکٹر عبد الصبور نے فری آئی کیمپ میں علاج معالجہ کرانے والے مریضوں سے ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور علی خان ترین کے انتہائی شکر گزار ہیں جن کی معاونت اور سرپرستی سے اب تک لودھراں میں 45فری آئی کیمپس منعقد ہوچکے ہیں جن میں 74ہزار مریضوں کا چیک اپ کیا جاچکا ہے جبکہ ان کیمپس میں 11ہزار مریضوں کے آپریشن بھی کیے جا چکے ہیں، بہت زیادہ سیریز مریضوں کو سکھر بھی ریفر کرکے ان کا علاج معالجہ کرایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button