کوھالہ پل دوسرے روز بھی بند, شاہراہ کشمیر پر عوام کا علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے دھرنا جاری

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) کوھالہ پل دوسرے روز بھی بند پاکستان اور آذاد کشمیر کو ملانے والے کوھالہ پل پر شاہراہ کشمیر سرکل بکوٹ ایبٹ آباد سائیڈ پر عوام علاقہ کا اپنے حقوق کے لیے دھرنا خیبرپختونخواہ حکومت اور انتظامیہ دھرنا مظاہرین سے مزاکرات میں سنجیدہ نہیں یا منتخب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی کسی مصلحت کا شکار ۔ تحریک حقوقِ سرکل بکوٹ کی ایکشن کمیٹی کی کال پر بہت بڑی تعداد میں عوام علاقہ سرکل بکوٹ احتجاج کرتے کوھالہ پل پر آئے اور پل بند کر کے شدید سردی میں رات گزارنے کے بعد دوسرے روز بھی وہاں موجود ہیں اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوں میں سے کوئی دھرنا میں نہیں آیا سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار فرید خان مسلم لیگ اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی و ضلعی امیر حافظ عبدالرحمن عباسی جماعت اسلامی اور قومی اسمبلی کے رکن تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی شرکت کی ۔سردار فرید عباسی نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں مطالبات صوبائی حکومت اور انتظامیہ ممبر ان اسمبلی حل کرسکتے ہیں اور ان کو عوام میں آکر سامنا کرنا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں سردار فرید عباسی نے کہا کہ میں آپ کے پاس آیا ہوں مجھے احساس ھے اور کوشش کروں گا ھماری وفاقی حکومت اور قیادت سے جو ہوسکتا ہے وہ کریں اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں آکر آپکو خوشخبری دوں گا ۔ ایبٹ آباد پولیس کا رویہ مظاہرین سے انتہائی اچھا رہا اور پولیس انتظامیہ بار بار شرکاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے رہے مگر نوجوانوں کی اکثریت نے کہا کہ جیسے بھی حالات ہوں ھم دھرنا دئیے رہیں گے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور منتخب ممبران اسمبلی کی بے حسی کا جواب ہر میدان میں دیں گے سرکل بکوٹ کو پسماندہ رکھنے والوں کا احتساب کریں گے اور تحصیل بکوٹ ہسپتال سڑکیں ودیگر ضروریات زندگی کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔ کوھالہ دریائے جہلم کے کنارے شدید سردی میں سرکل بکوٹ کے عوام کے اس دوسرے روز داخل ہونے والے دھرنے کے باعث اسلام آباد مظفرآباد شاہراہ کشمیر بند ہونے سے لمبی لائن گاڑیوں کی لگی ھے ۔




