سیاسیات

سیاست میں ایک دوسرے کو بچھاڑنے کا طرز عمل ملک کیلئے نقصان دہ ہے

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ وطن عزیز اندرونی انتشار کا شکار ہے۔

سیاست میں ایک دوسرے کو بچھاڑنے کا طریقہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہے ۔حزب اختلاف اقتدار والوں کو برداشت کرے ۔ایک دوسرے کو گرانے کے لئے قانون سازی کسی کے لئے مفید نہیں۔ہم قومی یکجہتی ملی وحدت کے داعی ہیں ۔الزام تراشی کی سیاست کی حمایت نہیں کرتے۔

ایبٹ آباد میں ایوبیہ چیئر لفٹ ،واپڈا سمیت دیگر مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار محمد سجاد ضلعی جنرل سیکرٹری امجد اسلام امجد ،سردار اقبال ،سردار رحیم داد ،حافظ شبیر عثمانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد کا کہناتھا ایبٹ آباد کے عوام کو گلگت بلتستان سے بونیر تک سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں ۔

مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،زلزلہ اور قدرتی آفات میں لوگوں کے کام آنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ جہاں کوئی نہیں پہنچ پاتا وہاں جاکر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں یہ ہی ہماری سیاست اور عبادت ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد کا مذید کہناتھا مرکزی مسلم لیگ جدوجہد اور اتحاد امت کی داعی ہے ۔نظام عدالت اور معیشت کو نظریہ پاکستان کے مطابق کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت اور استصواب رائے ان کے حصے میں نہیں آتا اور جدوجہد آزادی تک ہر اعتبار پر جانی مالی اور اخلاقی طور پر تکمیل پاکستان کے لئے مدد کرتے رہیں گے ۔اور اس شہہ رگ کو پنجہ ہنود سے چھڑانے کے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سیف اللہ خالد کا کہناتھا مرکزی مسلم لیگ سیاست میں طور اور دھارے بدلنے کے لئے آئی ہیں ۔ملک میں مثبت نظریاتی سیاست کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ قبل ازیں سابق امیدوار اسمبلی سردار محمد سجاد اور دیگر نے ایبٹ آباد کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ایوبیہ چیئر لفٹ کے مسئلہ ہو بھی حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button