حادثات

7 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئی، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

سہون شریف کی حدود میں زائرین کی 7 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا جانے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زائرین قلندر لعل شہباز کے مزار سے واپس جارہے تھے کہ ٹنڈو شہبازی کے مقام پر ان کی 7 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں 2 زائرین جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق ٹنڈو شہبازی کے مقام پر سڑک کے تعمیراتی کام کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button