حادثات و آفاتحیرت انگیز

ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل جنوبی پاکستان میں

ٹولوز وولکینک ایش ایڈوائزری سنٹر (وی اے اے سی) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل یمن اور عمان کے اوپر سے ہوتا ہوا جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے۔

اریٹیریا کی سرحد کے قریب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال مشرق میں 800 کلومیٹر دور افار علاقے میں واقع ہیلی گوبی آتش فشاں اتوار کو کئی گھنٹوں تک پھٹا، یہ تقریباً 12 ہزار سالوں میں پہلا موقع تھا،جب اسے ریکارڈ کیا گیا۔

آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں کے گہرے بادل آسمان میں 14 کلومیٹر تک پہنچ گئے، جو قریبی دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر بحیرہ عرب کے علاقے کی طرف بڑھ گئے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ راکھ کے بادل کے اثرات کراچی میں محسوس نہیں کیے جائیں گے اور یہ بحیرہ عرب کے اوپر سے گزریں گے۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخمینہ کل رات سے ہے اور اس کا اثر گہرے بحیرہ عرب، عمان اور ممبئی ایف آئی آر (فلائٹ ریجن) میں محسوس کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ راکھ کے بادل 50 ہزار فٹ کی بلندی پر اس علاقے سے گزریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button