حادثات و آفات

ایبٹ آباد, کیری ڈبہ ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گرا, دو خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

ایبٹ آباد بیرن گلی کھڑی کے مقام پر کیری ڈبہ ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے

ڈیلی میل اردو کو دستیاب مصدقہ تفصیلات کے مطابق کیری ڈبہ وین بیرن گلی سے ایبٹ آباد کی طرف جا رہی تھی کے کھڑی کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمت 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں
ماریہ دختر شبیر 25 سالہ فاطمہ دختر سرور 33 سالہ
زوالفقار عرف پپو ولد حسین 45 سالہ زبیر ولد زوالفقار 23 سالہ یاسر ولد خلیل 38 سالہ اختر ولد نامعلوم 35 سالہ شامل ہیں

حادثہ کے بعد مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی سرگرمیاں انجام دیتے رہے جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی بعد ازاں جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button