جرم و سزا

سابق اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار

سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حراست سے فرار ہونیوالے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبار حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل اے ڈی سی آر سیالکوٹ کے فرار پر غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے چاروں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، موبائل ڈیٹا کے ذریعے اہلکاروں کی ملزمان سے رابطے کی تصدیق کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کی پولیس حراست سے فرار کی تحقیقات جاری ہیں، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے چاروں پولیس اہلکار نوکری سے برخاست کردیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق چکری ریسٹ ایریا کے علاقےکی جیوفینسنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا، چاروں اہلکاروں کا موبائل ڈیٹا پولیس نے حاصل کرلیا، جس کے ذریعے اہلکاروں کی ملزمان سے رابطے کی تصدیق کی جائیگی۔

پولیس نے ملزم کے فرار میں استعمال گاڑی کے ڈیٹا کیلئے ایکسائز دفتر کو مراسلہ ارسال کردیا، گاڑی کا نمبر مکمل نہ ہونے پر رجسٹریشن تفصیلات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ملزم اقبال سنگھیڑا کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، واضح رہے کہ ملزم اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو چکری ریسٹ ایریا میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button