کھیل

سابق کرکٹر راشد لطیف کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں تحقیقات شروع

سابق کرکٹر راشد لطیف کے خلاف پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں.

یہ تحقیقات ان الزامات کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل اور مختلف کرکٹرز کے خلاف جوّا کمپنیوں سے وابستگی کے بارے میں لگائے ہیں.

تحقیقات کے مطابق، راشد لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر الزامات عائد کیے تھے اور انہیں ثبوت پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے.

چنانچہ اب ایجنسی نے راشد لطیف کو ابتدائی بیان کے لیے طلب کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button