پاکستان

لاہور کے بعد گوجرانوالہ اور چکوال میں بھارت کے جاسوس ڈرونز تباہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مارگرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا، جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جام کرکے مار گرایا، یہ بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔

گوجرانوالہ کے کھیتوں سے ڈرون ملا ہے، پولیس نے گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں سے ڈرون کاملبہ قبضے میں لیا ہے، اور ڈرون کی ساخت کے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مبینہ طور پر بھارت کا جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا، پی اے ایف کے ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈرون طیارے کی شناخت کے لیے معائنہ کیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والےاداروں نے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے تحقیقات کر رہے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق ڈرون گرنے سے قبل علاقے میں غیر معمولی آوازیں سنی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد دونوں ملکوں میں ہائی الرٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button