
بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، پاکستانی فوج کے ہاتھوں درگت بننےکے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا تھا۔
آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔
بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی۔
افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت میں نہ صرف براہموس میزائلوں کے ٹھکانے تباہ ہوئے تھے، بلکہ ایس 400 میزائل دفاعی نظام بھی تباہ و برباد ہوکر رہ گیا تھا۔
پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے آپریشن سندور کے دوران 3 رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد مودی سرکار کو عوام کی شدید تنقید کاسامنا تھا۔
عوام کی توجہ ناکامیوں سے ہٹانے کے لیے مودی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، لیکن آئی اے ای اے کی وضاحت کے بعد بھارت کے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی۔