
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔
معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
جبکہ دوسری جانب دیگر سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ درحقیقت اس شق سے سابق وزیراعظم عمران جو اڈیالہ جیل میں ہیں کو بھی فائدہ حاصل ہو سکتا تھا اس لیے ترمیم فوری واپس لی گئی ہے!



