پاکستانسیاسیات

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد میں وزیراعظم کی ورچوئل صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا گیا، جس کی کابینہ نے شق وار منظوری دے دی۔

سینیٹ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا، یہ درخواست بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقِ پاکستان، سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو فریق نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button