جرائم

ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر پر اپنی اہلیہ کے قتل کاالزام, سالی کیجانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کارروائی کی اپیل

لاہور پولیس ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر پر اپنی اہلیہ کے قتل کاالزام ڈی ایس پی کی سالی تہمینہ شوکت کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو لکھی گئی درخواست منظر عام پر آگئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ڈی ایس پی اپنی بیوی و بیٹی کو روزانہ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے تھے
درخواست گزار نے ڈی ایس پی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو مار دیا جبکہ اپنی بیٹی کو چھپا دیا ہے
تہمینہ مطابق وہ انصاف لیے ہر ہر دروازہ کھٹکھٹا چکی مگر ابھی تک انصاف نہ مل سکا
انہوں نے وزیر اعلی کو لکھا ہے کہ تھانہ برکی کا ایس ایچ او اور ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر انہیں چپ رہنے لیے دباؤ ڈال رہے اور جعلی انکاؤنٹر میں مار دینے کی دھمکیاں دے رہا
درخواست گزار نے وزیر اعلیٰ سے ڈی ایس پی خلاف ایکشن لینے اور اپنی بہن و بھانجی کی بازیابی کی بھی استدعا کی ہے

Related Articles

جواب دیں

Back to top button