27ویں آئینی ترمیم پر حمایت حاصل کرنے کیلئے نواز شریف اور شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگا پہنچ گئے ۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وزیر خزانہ اسحاق ڈار مریم اورنگزیب سمیت دیگر شخصیات بھی شامل ہیں
ملاقات کا مقصد: 27ویں آئینی ترمیم بل پاس کرانے کے لیے مولانا کی حمایت حاصل کرنا تھا۔
حکومت کو سینیٹ میں 64 ووٹ درکار ہیں، جے یو آئی (ف) کے 4 سینیٹرز کلیدی اہمیت کے حامل ہیں
وفد نے نواز شریف کی قیادت میں ان کی ساس (ماں جی) کے انتقال پر تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں آنے والے وفد خوش آمدید کہتے ہوئے انکی آمد اور تعزیت کا شکریہ ادا کیا تاہم 27ویں آئینی ترمیم میں حکومت کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آ سکی!
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ آئینی عدالت اور آرٹیکل دو سو ترتالی پر متفق ہیں۔ ستائیسویں ترمیم کا مسودہ کل کابینہ میں پیش کیا جائے گا



