سیاسیات

مساجد کے اماموں کے لئے 25000 ماہانہ وظیفہ دینے کے لئے ہدایات نامہ جاری

مساجد کے اماموں کے لئے 25000 ماہانہ وظیفہ دینے کے لئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ایس او پی پر مبنی ہدایات نامہ جاری کر دیا جسکے مطابق امام مسجد کا NTS پاس کرنا ضروری ہو گا ۔

ڈیلی میل اردو کو دستیاب مصدقہ دستاویزات کے مطابق امام مسجد کا قرآن حافظ ہونے ساتھ ساتھ گریجویٹ یا منظور شدہ مدارس سے مساوی ڈگری کا متحمل ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ امام مسجد کی تعلیمی اسناد کو ایچ ای سی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے

علاوہ ازیں مسجد امام کو جو NTS پاس کرنا ہے اس میں 2 مفتی علاقائی سول جج اور ایک سرکاری کالج کے پرنسپل کا پینل تشکیل دیا جائے گا جو امام مسجد کا انٹرویو کرے گا امیدوار اگر 50 فیصد نمبر حاصل کر پائے گا اور وہی امام مسجد 25000 ہزار ماہانہ وظیفہ پنجاب حکومت سے رجسٹریشن کے بعد وصول کرنے کا حقدار ٹہھرے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام اکائیاوں پر پورا نہ اترنے والے افراد آئندہ مساجد میں جمہ کا خطبہ دینے کےبھی اہل نہیں ہوں گے اور حکومت اس پرسختی سے عملدرآمدکروائےگی!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button