
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں حملوں کا حکم دے دیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے غزہ میں حملے کا حکم دے دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فوج کو فوری طور پر غزہ میں شدید حملے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حملے کب اور کہاں کیے جائیں گے۔
تاہم اسرائیلی حکومت نے کہا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی جا رہی ہیں، اسرائیل کے مطابق حماس نے اب تک غزہ میں موجود 13 قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسے اس عمل کے لیے زمینی امداد، ماہر ٹیموں اور بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔
ثالثوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی اور امریکی صدر ٹرمپ کو معلوم تھا کہ غزہ میں لاکھوں ٹن ملبے کے نیچے دفن تمام قیدیوں کی لاشوں کو نکالنا ایک انتہائی مشکل کام ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ پیر کو حماس کی جانب سے حوالے کیا گیا، اس تابوت میں کسی دوسرے ہلاک ہونے والے یرغمالی کی لاش نہیں تھی۔



