جرائمجرم و سزا

67 سالہ پاکستانی خاتون سے 25 کلو ہیروئین برآمد۔ برمنگھم ایرپورٹ پر گرفتار

 

67 سالہ پاکستانی خاتون زاہدہ پروین کو برمنگھم ائرپورٹ پر ان کے سوٹ کیس میں سے 25 کلو گرام ہیروئن برآمد ہونے پر برطانوی کی نیشنل کرائم ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔

سکائی نیوز کے مطابق
مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی زاہدہ پروین ابھی پاکستان سے فلائٹ لے کر برمنگھم پہنچی تھی اور ان کے سوٹ کیس سے پچیس کلو گرام ہئروئن برامد ہوئی۔

اس ہیروئن سملگنگ میں دو اور لوگ بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

اس سازش میں شریک سید شاہ جو وہیں باڈر افسر ہیں کو بھی نیشنل کرائم ایجنسی نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

ایک باون سالہ شاہد بٹ کو بھی اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ 25 کلو گرام ہیروئین چلی کیسے گئی اس کے پیچھے کون تھا؟

Related Articles

جواب دیں

Back to top button