پولیس کی خادم رضوی مرحوم کا جسد خاکی لاہور سے باہر منتقل کرنے کی درخواست

پولیس نے خادم رضوی مرحوم کا جسد خاکی لاہور سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔
پنجاب حکومت نے بھی اس حوالہ سے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا
امکان ہے کہ جلد اس منصوبہ پر عملدرآمد کیا جائے گا
پنجاب حکومت کے ذرائع نے ڈیلی میل اردو کو بتایا کہ ملتان روڈ لاہور مسجد رحمت العالمین کے احاطہ میں خادم رضوی مرحوم کا مزار شریف ہے جہاں ہر سال نومبر میں تین روزہ عرس کی تقریبات بھی ادا کی جاتی ہیں جس سے ٹریفک سمیت دیگر مسائل بھی رونما ہوتے ہیں
اس مناسبت سے پولیس نے حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کہ انکے جسد خاکی کو راجن پور یا اٹک میں منتقل کر دیا جائے جس کے بعد حکومت نے اس حوالے سے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس منصوبہ پر انتہائی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے
قوی امکان ہے کہ آنے والے عرس جو 19 نومبر کو منایا جاتا ہے سے قبل خادم رضوی مرحوم کے جسد خاکی کو لاہور سے باہر منتقل کر دیا جائے گا۔



