پاکستانسپیشل رپورٹسیاسیات
تحریک لیبک پاکستان سے منسلک درجنوں مساجد اور مدارس سیل
تحریک لیبک پاکستان سے منسلک درجنوں مساجد اور مدارس کو سیل کر دیا گیا۔
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ضلعی انتظامیہ نے ٹی ایل پی سے منسلک درجنوں مساجد اور مدارس کو باقاعدہ سیل کر دیا۔
انتظامیہ کے ذرائع نے ڈیلی میل اردو کو بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مہذبی جماعت تحریک لیبک کی مساجد اور مدارس مکمل طور پر سیل کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ جماعت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے جلسہ جلوس پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جہاں بھی ایسے امور نظر آئے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو فوری گرفتار کر لیا جائے گا۔



