وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل میں پولیس ٹریننگ سکول حملے میں سات پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان دے کر ’خوارجی دہشتگردوں‘ کا حملہ ناکام بنایا اور تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر جمعے کی شب حملہ کیا گیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر سجاد احمد صاحبزادہ نے مقامی صحافیوں کو بتایا تھا کہ تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اس ٹریننگ سکول کا افتتاح اس برس جنوری میں کیا گیا تھا جہاں پولیس اہلکاروں کو بنیادی ترببیت دی جاتی ہے۔



