سیاسیات
جموں و کشمیر کے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے متقاضی ہیں
سینئر سیاسی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے حالات گہرے غور و فکر اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کے متقاضی ھیں
یہ تھوڑے عرصہ میں خراب نہیں ھوۓ ، اسے وقت لگا ھے ،
ھر وقت کی اکھاڑ پچھاڑ نے یہ دن دکھایا ، کہا بھی تھا نہ کریں مگر کسی نے نہیں سُنا،
جنکی بات عوام نے کبھی نہیں سنُی تھی اب وہ کراؤڈ دیکھکر ھتھے سے اکھڑ رھے ھیں۔۔
بہر حال اب بھی راستہ نکل سکتا ھے ۔۔۔۔
تشدد ،گھیراؤ جلاؤ ،لاک ڈاؤن ، طاقت کا استعمال کوئ مسئلہ حل نہیں کریگا
وفاقی حکومت ، حکومت آزاد جموں و کشمیر ، سیاسی جماعتیں ، قیادتیں اور ایکشن کمیٹی ملکر بیٹھیں
جب تک مسائل نہیں سُلجھتے ،مسلسل بات کریں ، اسے منقطع نہ ھونے دیں
یہ لڑائ اس پار کسی کو suit نہیں کرتی ، کشمیر کاز اور تحریک آزادی کو سخت نقصان ھو گا.



