ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) حویلیاں گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ چوری ہوگیا سفید رنگ کی کیری وین چوری گزشتہ شب ایوب اسکول روڈ حویلیاں سے ایک سفید رنگ کی کیری وین نمبر LEB 2539 نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مورخہ 30 ستمبر 2024 کی رات پیش آیا۔ واردات کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔حویلیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی معزز شہری کو اس چوری شدہ گاڑی کے بارے میں کوئی اطلاع یا سراغ ملے تو فوری طور پر حویلیاں پولیس اسٹیشن کو آگاہ کریں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے



