پاکستان

انسانی زندگی کی بقاء کو لاحق خطرات کا سد باب کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان شمالی علاقہ جات ریجن کے ڈائریکٹرحیدر رضا نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ،قدرتی ماحول کے تحفظ ،نایاب جنگلی حیات کو معدوم ہونے سے بچانے کے لئے واٹر ریسورس اکاونٹیبلیٹی ان پاکستان کے تحت جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ اس سے جڑی انسانی زندگی کی بقاء کو لاحق خطرات کا سد باب کیا جا سکے۔

خیبر پختون خوا اور پنجاب کے صحافیوں کو گلگت ریجن کادورہ کرانے کا مقصد موسمیاتی چیلنجز کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی آبادیوں کو دی گئی سہولیات کا عملی مشاہدہ تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس پریس کلب اور پنجاب کے صحافیوں کے مطالعاتی دورہ کے اختتامی روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس عاطف قیوم ،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کمیونیکیشن منیجر نثار احمد ،سینئر ریسرچ آفیسرماریہ ڈاکٹر ہماحیات، مسعود الزمان کوآرڈنیٹر سوشیالوجست ،سید انس الرحمن کوآرڈنیٹر کنزرویشن ،سوشل موبلائزر ،مہرین ندیم کوآرڈنیٹر ،اور مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے صحافی بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر نارتھ حیدر رضا کا کہناتھا اس خطہ میں ملک کے 70 فیصد قدرتی وسائل موجود ہیں۔جن میں تین بڑے پہاڑی سلسلے ،13ہزار چھوٹے بڑے گلیشیئر ،5ہزار برفانی اور 124 عام جھیلیں موجود ہیں۔اس کے علاوہ 130اقسام کے پرندے ہیں جبکہ پانچ سو پرندوں کی اقسام ایسی ہیں جو اپریل تک دوسرے ممالک سے یہاں آکر بسیرا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نایاب ہونے والے جانوروں کی نسل کو محفوظ بنانے سے سیاحوں کو نظر آتے ہیں۔حیدر رضا کا کہناتھا خطہ میں درجہ حرارت کو متوازن رکھنے کے لئے شجر کاری کی گئی۔ان ساری سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کی جا رہی ہے۔قبل ازیں صدر پریس کلب سردار نوید عالم ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس عاطف قیوم نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے واٹر ریسورس اکاونٹیبلیٹی پراجیکٹ کے تحت گلگت کے اضلاع میں آبی ذخیروں کے تحفظ ،زراعت کے فروغ ،قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔اور اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ایسے علاقوں میں مطالعاتی دوروں کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔

صحافیوں نے بھی اس دورہ کا انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے کا عزم کیا ۔اس موقع پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈائریکٹر نارتھ حیدر رضا ،کمیونیکشن منیجر نثار احمد کو یادگاری شیلڈ دی گئی جبکہ ڈبلیو ایف ایف پاکستان کی جانب سے صدر پریس کلب سردار نوید عالم ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کو سوینئرز دئیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button