بین الاقوامی

شہادت کیلئے تیار ہیں، ہتھیار کبھی نہیں چھوڑیں گے، حزب اللہ کا حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر اعلان

حزب اللہ نے اپنے شہید قائد حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ہتھیار چھوڑنے سے صاف انکار کردیا، حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو بیروت کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا، ان کی شہادت اور اسرائیل کے ہاتھوں عسکری صلاحیت کے بڑے حصے کی تباہی کے بعد حزب اللہ کا لبنانی سیاست پر کنٹرول کمزور پڑ گیا ہے اور بیروت حکومت نے فوج کو تنظیم سے ہتھیار چھیننے کا حکم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سربراہ نعیم قاسم نے ہفتے کو اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اپنے ہتھیار کبھی نہیں چھوڑے گی، یہ اجتماع بیروت کے جنوبی نواح میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک سال قبل شہید ہونے والے ان کے پیشرو حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

نعیم قاسم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے ہتھیار کبھی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی ان سے دستبردار ہوں گے‘، انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم شہادت کے لیے تیار ہیں‘۔

ہزاروں افراد نصر اللہ کے مزار کے پاس جمع ہوئے، جہاں حزب اللہ کے پیلے پرچم کے ساتھ لبنانی، فلسطینی اور ایرانی پرچم بھی لہرائے گئے، شرکا نے ’امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگائے اور بلند آواز میں انقلابی و مذہبی نغمے گونجتے رہے

Related Articles

جواب دیں

Back to top button