پاکستان

سی پی این ای کا پیپرا قوانین کی ترمیم واپس لینے کے فیصلے کا خیر مقدم

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپرا قوانین میں کی گئی ترمیم واپس لینے اور حسب سابق اشتہارات برائے ٹینڈر نوٹس کی اشاعت بحال کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کے حل کو پنجاب کے اخبارات خصوصا علاقائی اور چھوٹے اخبارات بھر پور پذیرائی دے رہے ہیں کیونکہ پیپرا قوانین میں ترمیم کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور چھوٹے پیمانے پر شائع ہونے والے اخبارات نہ صرف عام آدمی تک اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کا ذریعہ ہیں بلکہ ہزاروں صحافیوں کا ذریعہ معاش اور صحافتی تربیت گاہیں بھی ہیں جن کا تحفظ جمہوری حکومتوں کی ذمے داری ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ سی پی این ای طویل عرصے سے اس ترمیم کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی تھی کیونکہ اس نے صوبے کے علاقائی اور چھوٹے اخبارات کی اقتصادی صورت حال کو بری طرح متاثر کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button