پاکستان

محرم الحرام میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ کی تقریب کا انعقاد

محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات اور کارکردگی پر عزاداری کونسل محمود کالونی کی جانب سے تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ مینجر چوہدری شکیل واحد، ٹی ایم او فیروزوالہ صوفی نعمان ریاض، طلحہ نیازی، مانیٹرنگ آفیسرز حنا ناصر، شان امین، بلال احمد، ماجد حسین، محمد احمد اور ابراہیم جاوید کو بہترین کارکردگی پر تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

تقریب کا انعقاد عزاداری کونسل کے مرکزی دفتر میں صدر ندیم عباس کی زیر صدارت کیا گیا،

تقریب میں جنرل سیکرٹری سید اسد شمسی، فنانس سیکرٹری سید طاہر شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری سید انوار شیرازی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button