
بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا جسے سیکیورٹی ذرائع نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں اور پاکستان کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے ہیں اور پٹھان ایئربیس پر میزائل داغے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی حملوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا ہے اور سائرن بجادیے گئے ہیں۔
تاہم، پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے ان خبروں کو فیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جھوٹی من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں حملے کی خبر خیالی ہے، وہ خیالی حملوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے، پاک افواج بھارت کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد، جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کررہا ہے۔