جرائم

اجنالہ میں فائرنگ سے 02 افراد جاں بحق، آئی جی نوٹس لے لیا

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا تھانہ صدر کے علاقہ اجنالہ میں فائرنگ سے 02 افراد کے جاں بحق اور 01 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button