پاکستان

بارشوں کے بعد بڑے ڈیموں کی سطح میں معمولی بہتری

مارچ میں گلیشیئرز پگھلنے اور بارشوں سے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح انتہائی نچلی سطح سے بڑھ گئی۔

پاکستان کے دو بڑے آبی ذخائر منگلا اور تربیلا میں حالیہ ہفتوں کے دوران پانی تقریباً ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور زرعی استعمال کے لیے پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی سے تیز بارشیں ہوئیں۔

واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 23 مارچ کو 1066.25 کیوسک سے بڑھ کر 4 اپریل کو 1086.70 کیوسک ہوگئی۔

اسی طرح تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1402 کیوسک سے بڑھ کر 1410 کیوسک ہوگئی، تاہم پی ایم ڈی نے متنبہ کیا ہے کہ اپریل کے دوران ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اپریل کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ شمالی پنجاب، کشمیر اور شمالی کے پی کے ملحقہ علاقوں میں معمول سے کچھ کم بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button