دنیا

تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات کا چوتھا دور شروع

تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کا چوتھا دور آج سلطنت عمان کے دار الحکومت مسقط میں شروع ہو گیا۔ ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعيدی نے بتایا کہ یہ مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکوف بھی ان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اس مقصد کے لیے اتوار کو مسقط پہنچے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایک تکنیکی وفد بھی مشاورت کے لیے موجود ہے۔

یہ مذاکرات دراصل تین مئی کو روم میں طے تھے، مگر عمان نے انتظامی وجوہات کے باعث انھیں ملتوی کر دیا تھا۔

مذاکرات سے قبل عراقچی نے قطر میں بیان دیا کہ اگر امریکہ کا مقصد ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنا ہے تو تہران ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا نا قابلِ انکار حق ہے اور وہ "صفر افزودگی” جیسے امریکی مطالبات کو مسترد کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button