
پاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی پی ائی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا
پی ائی اے کی پیرس تا اسلام آباد پرواز پی کے 750 جو علی الصبح کوئیٹہ اتار لی گئی تھی، رات 9 بجے اسلام آباد واپس روانہ ہوگی
پی ائی اے کا دیگر آپریشن بھی رات 10 بجے سے بحال ہوجائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں اپریٹ ہوں گی
وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے یا وہ جن کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا ان سے رابطہ کر کے واپس ائیرپورٹ بلایا جارہا یے
جہازوں اور دیگر ساز و سامان جو حفظ ماتقدم کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے تھے، کو واپس آپریشن ایریا میں لایا جارہا ہے
فضائی بندش اور آپریشن متاثر ہونے کی باعث جو مسافروں کو زحمت ہوئی اسکے لئے معذرت خواہ ہیں مگر حالات کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری تھی