سیاسیات

جو کہتے تھے عمران خان ختم شد وہ عوام کا جذبہ دیکھ لیں, سہیل خان آفریدی

ایبٹ آباد(محمد عامر شہزاد جدون )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر چوک ڈی چوک ہو گا پورا پاکستان جام کریں گے۔اس سے پہلے پنجاب گیا ،کراچی حیدر آباد اور سندھ میں بھی یہ ہی جذبہ تھا اب سٹریٹ موومنٹ شروع کی ہے ہری پور ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ تک ایک ہی نام کی گونج ہے وہ عمران خان نیازی ہے۔جو کہتے تھے عمران خان ختم شد وہ عوام کا جذبہ دیکھ لیں۔ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پہنچ چکی ہے آپ سے وعدہ ہے ڈاکٹر وردہ کے ساتھ انصاف ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں فوارہ چوک ایبٹ آباد ،حویلیاں،قلندر آباد میں ریلیز عمران خان سٹریٹ موومنٹ جلسوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر خان،اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے علی اصغر خان ،صوبائی وزیر ارشد ایوب خان ، ریجنل صدر سیکرٹری ایم این اے علی خان جدون ،ایم پی ایز مشتاق احمد غنی ،افتخار خان جدون ،رجب علی عباسی، نذیر عباسی کے علاوہ انصاف لائرز فورم ،انصاف ونگ ،یوتھ ونگ ،خواتین ونگ عہدیداران کے علاوہ پارٹی کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔وزیر اعلی سہیل خان آفریدی کا کہناتھا جو کہتے تھے عمران ختم شد لیکن ہر منہ پر ایک ہی نام عمران خان نیازی ہے۔خان کے چاہنے والوں کی طرف سے اقتدار والوں سے صرف اتنا کہتے ہیں آج میں نے دیکھا ہے گلی گلی قریہ قریہ خان ہی خان ہے۔انہوں نے ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنان کی جانب سے جوش ولولے پر کہا ہے کہ ایبٹ آباد والوں نے دل جیت لیا ۔قبل ازیں تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیز شیر خان نے تحصیل دفتر کے بائر وزیر اعلی کی گاڑی کو روک کر چار سال فنڈ کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ وزیر اعلی سہیل خان آفریدی نے گاڑی سے اتر کر بات سنی اور تحصیل چیئرمین کو پشاور آنے کی دعوت دی۔دریں اثنا پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گامی اڈہ وویمن چلڈرن ہسپتال کے بائر ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لئے احتجاج کیا یہاں بھی وزیر اعلی نے ڈاکٹرز سے ملاقات کرکے انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔ادھر وزیر اعلی کی سٹریٹ موومنٹ تحریک کی وجہ سے مین شاہراہ پر ٹریفک کا نظام بھی تعطل کا شکار رہا ہے۔ایبٹ آباد فوارہ چوک میں جلسہ میں جیپ کتروں اور موبائل چوروں نے بھی وارداتیں کی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کے موبائل اور شہریوں کو نقدی سے بھی محروم ہونا پڑا ہے ۔جس پرکینٹ پولیس نے مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button