
لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری جنرل اینکر پرسن عبدالمجید ساجد اغوا کر لیے گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب اور اینکر ٹی وی ٹوڈے عبد المجید ساجد کو گھر سے تین گاڑیوں پر چار سے پانچ نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ عبد المجید ساجد کے اغوا کاروں نے اپنا تعارف فیڈرل ادارے کے طور پر بتایا، گھر کے اندر آنے والے تین افراد نے پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز کی وردی پہن رکھی تھی، شکل و شبہات سے پختون اور گلگتی لگ رہے تھے۔ جبکہ گھر کی گلی میں درجن بھر افراد موجود تھے۔ اغوا کاروں کے مطابق صبح 9بجے تک واپس بھیج دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر انہیں چھوڑ دیا گیا!