پاکستانکاروبار

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے۔

سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروا رکھی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے کل سماعت کی جائے گی۔

حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکڑک پر بھی ہوگا جب کہ اکتوبر کے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹ کا اطلاق کیےجانے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

Back to top button