پاکستان
دیامر میں بارش سے تباہی، 15 گاڑیاں بہہ گئیں، 8 جاں بحق، 15 لاپتا
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی اور 15 لاپتا ہو گئے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ تھک بابوسر کے علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی، جس کی زد میں آ کر سیاحوں کی 15 گاڑیاں بہہ گئیں۔
ترجمان کے مطابق سیلابوں میں بہہ کر 15 سیاح لاپتا ہو گئے، جانی نقصان کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 سیاحوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔



