
بھارت کو شرمندگی کا سامنا، دبئی ایئرشو میں جنگی طیارہ ’تیجس‘ گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پربڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، دبئی ایئرشو میں بھارتی فائٹر جیٹ ’تیجس‘ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ایئر شو کے آخری دن دوپہر کے ڈیمو کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
دبئی ایئر شو میں بڑی تعداد میں لوگ بیرونی حصے میں موجود طیاروں کے ڈسپلے دیکھنے کے لیے موجود تھے، حادثے کے بعد شو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور شرکا کو مرکزی نمائشی ایریا میں واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔
دوپہر کے ڈسپلے کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارے کے گرنے سے شرکا میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر پائلٹ کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ بعد ازاں پائلٹ کے بھی حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
اس سے قبل، دبئی ایئرشو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس سے تیل لیک ہونے کی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔



