سیاست

وزیراعلیٰ پنجاب کا آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، کامیابی ان شاءاللہ ہمارا مقدر ہو گی۔ نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر، پاکستان زندہ باد ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر آج بدھ کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button