سپیشل رپورٹ

سی پی این ای کی پی بی اے کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو نے پی بی اے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پی بی اے میاں عامر محمود کی قیادت میں آزادی صحافت، آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پی این ای روز اول سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا تحفظ کرتی ہے اور اس سرگرمی کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button