دنیا

’تو باہر مل۔۔۔!‘: ملزم کی خاتون جج کو دھمکی، کورٹ میں ہنگامہ

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک عدالتی کمرہ اس وقت پرتشدد ہو گیا، جب ایک چیک باؤنس کے کیس میں سزا یافتہ ملزم نے اپنے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر وکیل کے ہمراہ خاتون جج کو باہر ملنے کی دھمکی دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ (این آئی ایکٹ) شیوانگی منگلا کے سامنے پیش آیا، جنہوں نے ملزم کو 2 اپریل کو چیک باؤنس کیس میں نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت مجرم قرار دیا تھا اور اسے ضمانتی مچلکے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون جج کی جانب سے سزا کے فیصلے پر مجرم بھڑک گیا یہاں تک کہ اس نے مبینہ طور پر جج پر کچھ پھینکنے کی کوشش کی۔ اس نے اپنے وکیل سے کہا کہ وہ اس فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں وہ کریں۔
مذکورہ شخص نے خاتون جج کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ “ تو ہے کیا چیز تو باہر مل پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے زندہ گھر جاتی ہے۔“

بھارتی میڈیا کے مطابق جج نے بتایا کہ ملزم اور اس کے وکیل اتل کمار نے صرف دھمکیاں ہی نہیں دیں بلکہ انہیں عہدہ چھوڑنے پر بھی روز دیا۔ تاہم انہوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائی ضرور کریں گی۔
ملزم کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button