پاکستان

حکومتی شخصیات کی مصروفیت، والٹن تا سینٹرل پوائنٹ کلمہ چوک اوور ہیڈ بریج کا افتتاح نہ ہو سکا

ڈیڑھ ماہ قبل ٹریفک کے لئے مکمل تیار والٹن تا سینٹرل پوائنٹ کلمہ چوک اوور ہیڈ بریج اعلی حکومتی شخصیات کی افتتاحی تقریب میں عدم دستیابی کے باعث عوام کے لئے نا کھل سکا۔

ڈیلی میل اردو کو دستیاب تصدیق شدہ تفصیلات کے مطابق سی بی ڈی پروجیکٹ کے تحت بنے والا ملک کا جدید ترین اوور ہیڈ بریج جو والٹن روڈ پراجیکٹ کا حصہ بھی ہے ڈیڑھ ماہ قبل ٹریفک کے لیے مکمل تیار کر لیا گیا اور 27 اپریل سمیت کئی مرتبہ اس کی افتتاحی تقریب کا اعلان کیا گیا

لیکن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت وزیراعظم شہباز شریف اپنی دیگر مصروفیات کے باعث مقررہ تاریخوں کو اس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے نا پہنچ سکے۔

لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ اعلی حکام کی عدم دستیابی کے باعث عوام کے لئے تیار کیا گیا یہ خوبصورت اوور ہیڈ بریج لاہوریوں کی ٹریفک کا منتظر ہے عوام میں اس رویے کے باعث گہرے اضطراب کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button