
سپیشل رپورٹ
افغان شہریوں کے حوالے سے مساجد میں اعلانات کا سلسلہ شروع
افغان شہریوں کے بارے میں جاری سخت پالیسی کے باعث مساجد میں اعلانات کا شروع کر دیا گیا۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں مقامی پولیس مساجد میں لاوڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات کرواتی رہی کہ کوئی پاکستانی کسی افغانی کو گھر دکانوں سمیت کسی بھی قسم کی پراپرٹی کرائے پر ہرگز نہ دے اور نہ ہی کسی افغانی کو کسی بھی قسم کی نوکری یا ملازمت پر رکھا جائے
دوسری جانب افغان بارڈرز بند ہونے کے باعث لاہور میں پکڑے جانے والے افغانوں کو عارضی کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے جنکو بارڈر کھلنے پر افغانستان روانہ کیا جائے گا!



